زیارت، محکمہ زراعت توسیعی کے زیر اہتمام دوروزہ ٹریننگ کا انعقاد

منگل 19 جولائی 2022 23:05

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2022ء)یونین کونسل زندرہ زیارت میں محکمہ زراعت توسیعی کے زیر اہتمام دوروزہ ٹریننگ برائے خواتین اور مرد محکمہ زراعت میں مرد اور خواتین کے کردار کے حوالے سے انعقاد کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں خواتین اور مردوں نے شرکت کی ٹریننگ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی کی سربراہی میں کی گئی جس میں مردوں کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی اور لیکچر دئیے جبکہ خواتین کے لیے ندا اور نعیمہ نے لیکچر دیے،یہ دو روزہ ٹریننگ یو این آئی ڈی او او ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی کی زیر سرپرستی کی گئی ٹریننگ میں فیلڈ اسسٹنٹ لیاقت علی نے بھر پور کردار ادا کیا گیا۔

علاوہ ازین ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی کی زیر صدارت افسران کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں بڑی تعداد میں فیلڈ اسسٹنٹ اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی اجلاس سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا محکمہ زراعت کے افسران اور سپورٹنگ اسٹاف اپنے جائے تعیناتی پر موجود گی کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا حالیہ مون سون بارشوں کے حوالے سے یدایات دیتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ محکمہ ہذا میں پیش کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا زراعت ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ضلع زیارت کے عوام کا زیادہ تر گزر بسر زراعت سے وابستہ ہے ہم کسانوں کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ضلع زیارت کے زمینداروں کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں