ڈپٹی کمشنر زیارت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس

ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹی پر مامور کرنے اور ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی بارے اہم فیصلے ڈاکٹر قوم کے مسیحا ہیں وہ عوام کی بہتر علاج کریں اپنے فرائض کو ایمانداری سے ادا کریں اپنے مقدس پیشے کو تندہی سے انجام دیں،حمود الرحمن

پیر 18 مارچ 2024 21:10

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر بدر ندیم انصاری ایم، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فرید اللہ پانیزئی،ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین نے شرکت کی اجلاس میں ڈاکٹر ً پیرا میڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹی پر مامور کرنے اور ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر زیارت حمودالرحمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کو مزید فعال بنائیں گے عوام کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے انہوں نے کہاڈاکٹر قوم کے مسیحا یہ ہیں وہ عوام کی بہتر علاج کریں اپنے فرائض کو ایمانداری سے ادا کریں اپنے مقدس پیشے کو تندہی سے انجام دیں غیر حاضر ڈاکٹرز اور اسٹاف کی کوئی ضرورت نہیں غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے خلاف سخت ایکشن ہوگا انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں صفائی اور ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جائے، ضلع زیارت کے تمام ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو دور کریں گے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور ان کا مددگار اسٹاف عوام کو شکایت کا موقع نہ دیں عوامی شکایات پر کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ترقی کا ضامن ہے صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے بھر پرور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں