جی ٹی اے زیارت میں فعال اور مضبوط ہے ، گورنمنٹ ٹیچرز ایسو سی ایشن بلوچستان

پیر 12 اکتوبر 2015 16:47

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) جی ٹی اے زیارت میں فعال اور مضبوط ہے ۔اساتذہ کی مسائل حل کررہے ہیں آج تک اساتذہ کی جنتی مسائل حل ہوئے ہیں وہ جی ٹی اے کی مرھون منت ہے ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن زیارت کا اجلاس زیر صدرارت ضلعی صدر سید محمد منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی چیئر مین امیر محمد طوفان ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد نور دمڑ ،نائب صدر غلام سرور سیف اللہ پانیزئی ،نثار سارنگزئی ،خان اللہ سارنگزئی ،مولوی حنیف اللہ ،فرید اللہ ثاقب ،عبدالخالق نیازی ،مولوی نجم الدین ،تحصیل صدر فیروز خان ،ڈویژنل سیکرٹری عزیز اللہ کاکڑ ،حاجی اختر محمد کاکڑ اور دیگر اراکین نے شرکت کی ۔

اجلاس سے ارکین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن نے اساتذہ کو عزت کے مقام تک پہنچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج تک اساتذہ کے جو مسائل حل ہوئے ہیں ۔یا اساتذہ جس گریڈ تک پہنچے ہیں یہ سب جی ٹی اے کے مرھون منت ہے انہوں نے کہ اکہ اساتذہ اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھیں ۔اور قائدین کی نقش قدم پر گامزن رہیں۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی اے کے قائدین اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں دن اور رات ایک کرکے جدوجہد جاری رکھیں۔آخری میں ضلعی صدرنے مختلف کمیٹیاں تشکیل کرکے کاموں کو تقسیم کیا۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں