تعلیم کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں، افراد و اقوام کو زندگی میں تعلیم کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ،نور محمد دمڑ

اساتذہ مستقبل کے معمار ہیں ،قوم و ملک کا نام روشن کریں ، نوجونوں کی ہر فور پر حوصلہ افزائی کریں گے ، صوبائی وزیر

ہفتہ 15 ستمبر 2018 22:14

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) تعلیم کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں، افراد و اقوام کو زندگی میں تعلیم کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ،تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر پی ایچ ای حاجی نور محمد خان دمڑنے زیارت میں الحمد ماڈل سیکنڈری اسکول کے زیر اہتمام سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی ،ایڈیشنل سیکرٹری محمد فاروق،ڈی پی او،اسرار احمد عمرانی،اسسٹنٹ کمشنر زیارت احسان انور،اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی منظور احمد،سردار قاسم خان سارنگزئی،محمد ہاشم خان کاکڑ ،ملک محمد غوث پانیزئی،ملک گل رنگ ،حاجی جان چیئرمین ،ملک حبیب اللہ اوربڑی تعداد میںلوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر پی ایچ ای حاجی نور محمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ جلد ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان اورکمانڈرسدرن کمانڈ ان کی درخواست پر زیارت کا دورہ کریں گے اورضلع زیارت میں کیڈٹ کالج کے قیام کے لیے کردارادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں چار شعبوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اس میںتعلیم سرفہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دفتر سے نکل کر فیلڈ میں جائیں اور اسکولوں کا دورہ کریں ،اپنے فرائض میں غفلت کرنے والے ٹیچروں کو تنخواہ نہیں ملے گی۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے معمار ہیں محنت کریں اور قوم اور ملک کا نام روشن کریں ، نوجونوں کی ہر فور پر حوصلہ افزائی کریں گے ۔دریں اثناء صوبائی وزیر پی ایچ ای حاجی نور محمد دمڑ نے الحمد سیکنڈری ماڈل اسکول کے لیے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور صوبائی وزیر نے انعامات بھی تقسیم کئے ۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں