زیارت میں شدید سرد ہواوں کی لہر جاری

بدھ 16 دسمبر 2015 16:54

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء)وادی زیارت میں پچھلے کچھ دنوں سے شدید سرد ہواوں کی لہر جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے شدیدخشک سردی میں گیس اور بجلی کے نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ،اہلیان زیارت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید سردی میں اہلیان زیارت پر رحم کرتے ہوئے گیس اور بجلی بلا تعطل فرام کی جائے تاکہ عوامی مشکلات کم ہو سکیں ۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں