Hum Bridel Catever Wake Ka Ahwaal

Hum Bridel Catever Wake Ka Ahwaal

ہم برائیڈل کیٹیور ویک کا احوال

رنگ‘روشنی ‘خُوشبو کا موسم کِھلتے جُھومتے رنگوں کے عروُسی ملبوُسات

منگل 25 دسمبر 2018

وقار اشرف
شادی بیاہ کی تقاریب میں پہلے تو دُلہن ہی سجتی تھی لیکن اب پورا ماحول سجا سنورا ہوتا ہے ۔خوشیوں ‘خوشبوؤں اور خوابوں کے اس حسین سفر کے تمام لمحے یاد گار ہوتے ہیں ،اب عروسی ناز وانداز میں اگر فیشن کے رنگ نمایاں ہوئے ہیں تو اس میں ملک کے بڑے شہروں میں تواتر کے ساتھ منعقد ہونیوالے برائیڈل ویکس کا بڑا ہاتھ ہے جن میں ہم برائیڈل کیٹیورویک نمایاں ہے ۔

ہر سال لاہور اور کراچی میں تواتر کے ساتھ منعقد ہونے والے ہم برائیڈل کیٹیورویکس میں لچنڈ ڈیزائنرز کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری کے نوواردان کو بھی اپنی تخلیقات پیش کرنے کا موقع ملتا ہے ۔
گزشتہ دنوں لاہور کے تاریخی فلیٹیز ہوٹل میں ہم برائیڈل کیٹیورویک کا انعقاد کیا گیا۔مہکتے رنگوں اور گاتی خوشبوؤں کے اس سہہ روزہ میلے میں یوں لگتا تھا جیسے رنگ وخوشبو سرما کے استقبال کو اُتر آئے ہیں ،ماڈلز نے خوش رنگ بھاری کام والے عروسی ملبوسات پہن کر ریمپ پر رنگ بکھیرے،ٹی وی اور فلم کے نمایاں ستاروں نے بھی بطور شو سٹاپرزر یمپ پرانٹری دی جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔

(جاری ہے)

یہ مجموعی طور پر ہم برائیڈل کیٹیورویک کا سو لہواں ایڈیشن تھا جس کیلئے اسٹیج کو بھی خوبصورتی سے سجا یا گیا تھا ،اس فیشن شو میں نئے عروسی رُجحانات کو مشرقی اقدار سے ہم آہنگ کرکے پیش کیا گیا ۔
فیشن شوکا آغاز ہےئر شو سے ہوا جس کے ملبوسات نتا شا کمال نے ڈیزائین کئے تھے ،اس خوب صورت سیگمنٹ کی اسٹائلنگ مہک سعید کی تھی جس میں گلوکارہ زوئی وکاجی کی پر فارمنس بھی شاندار رہی ۔
ہےئر شو کے بعد نامورڈ یزائنر نیلو فرشاہد کی کو لیکشن”بادشاہ بیگم “کے نام سے پیش کی گئی جو ملکہ نور جہاں کو خراج تحسین تھا ،ماور احسین اور کیووائی ٹی ان کے شواسٹا پر تھے ۔کولیکشن میں روایت کو جدت کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔اس کو لیکشن میں بیڈورک ،ریشم اور گوٹاایمبر ائیڈری کاروایتی کام بھی نظر آیا ۔عائشہ عمران کی عروسی کو لیکشن ”داستانِ عشق“بھی مغلیہ دور سے متاثر تھی۔

اس میں زیادہ تر پیور سلک ،جاما وار اور ٹشو کا استعمال کیا گیا تھا ،سٹونز ،دبکہ کاروایتی کام بھی اس کو لیکشن میں نظر آیا ۔اداکارہ منشاپاشا اور سُنبل اقبال عائشہ عمران کے شواسٹاپرز کے طور پر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں ۔عمران راجپوت کی برائیڈل کولیکشن ”سُرخاب “میں بھی عہدِ مغلیہ کی شان وشوکت جھلک رہی تھی ،بلال عباس خان نے بطور شوسٹا پران کیلئے ریمپ پرواک کی جس کے بعد ریما احسن کی کولیکشن ”داستان “پیش کی گئی ،اداکارہ حریم فاروق نے ریما احسن کا خوب صورت عروسی جوڑا پہن کر بطور شوسٹا پر واک کی ۔
تبسم مغل کے انتخاب ”رومانٹک میوزنگز“کی نمائش سے پہلے دن کے پہلے شوکا اختتام ہوا۔
حال ہی میں آن اےئر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”آنگن “کے دومرکزی کردار سونیا حسین اور احسن کے ساتھ گوہر رشید اور کبریٰ خان تبسم مغل کے ملبوسات پہن کر بطور شواسٹاپرز ریمپ پر آئے ۔ارسلان اقبال کی ”کلاسک ون پوائنٹ او“کولیکشن کی نمائش سے پہلے دن کے دوسرے شوکا آغاز ہوا ،شہزاد نواز اور عمر شہزاد نے ارسلان اقبال کے لئے بطور شو سٹا پر ریمپ پر واک کی ۔
انصب جہانگیر کی کولیکشن ”دل آراء“
کے نام سے پیش کی گئی جو اپنے نام کی طرح خوب صورت تھی ۔
معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور ان کی ماڈل بیٹی میرا انصاری انصب جہانگیر کے شواسٹاپرز کے طور پر ریمپ پر آئیں ۔ڈیزائنر فائزہ ثقلین کی عروسی تخلیقات ”شہنائی “کے نام سے پیش کی گئیں ،اداکارہ عائزہ خان نے فائزہ ثقلین کا ڈیزائن کردہ سُرخ عروسی جوڑا پہن کر بطور شواسٹا پر ریمپ کو رونقی بخشی ۔
سحر عاطف کی ”ماہِ نو “کولیکشن کی نمائش سے پہلے روز کے دوسرے شو کا اختتام ہوا ۔ریسلنگ چیمپئن شپ ”رنگ آف پاکستان “میں شرکت کیلئے آئے ہوئے انٹر نیشنل ریسلرز کی پہلے روز ریمپ پرانٹر ی سے بھی حاضرین محفوظ ہوئے جن میں برطانیہ کے ٹائینی آئرن ،الجیریا کے یاسین عثمانی بیلجیئم کے برنارڈونڈیم ،فرانس کی میلاشمد ،کینیڈا کی کے سی سپینیلی ،پاکستان کے واحد پروفیشنل ریسلر بادشاہ پہلوان خان ،اٹلی کے ریڈاسکوار پین اور الجیریا کے ایڈم بنسیبا کے علاوہ ”رنگ آف پاکستان “کے آرگنا ئزر عمران شاہ شامل تھے ۔

برائیڈل ویک کے دوسرے روز بھی نئے عروسی رُجحانات کو روایت کے ساتھ جوڑ کر پیش کیا گیا ۔شام کا آغاززگی مینزوےئر کی کولیکشن ”بردہ “کی نمانش سے ہوا جس کے بعد عائشہ سعد یہ ڈیزائن ہاؤس کی جانب سے ”جیولزآف سیکرٹ گارڈن “کولیکشن پیش کی گئی ۔شوبز کی خوب صورت نوبیا ہتا جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے عائشہ سعدیہ ڈیزائن ہاؤس کے شواسٹاپرز کے طور پر ریمپ پر واک کی ۔
فائقہ کریم کی کولیکشن ”لسبن “کو بھی سراہا گیا ،فلم ”پنکی میم صاحب “کی کاسٹ میں شامل کرن ملک اور ہاجرہ یامین نے فائقہ کریم کے لئے بطور شوسٹا پرواک کی ۔
معروف برینڈ ”رائل ٹیگ “کی تخلیقات ”ونٹراسٹو ریر 2018-19ء “کی نمائش سے دوسرے دن کے پہلے شو کا اختتام ہوا جس میں معروف اداکارہ فیصل قریشی شو سٹاپر تھے ۔دوسرے دن کے دوسرے شو کا آغاز ”عمشابائے عظمیٰ بابر “کی برائیڈل کو لیکشن ”محبت نامہ “ کی نمائش سے ہوا ،اداکارہ صبا قمر اور سوشل میڈیا کی معروف جوڑی زید علی ٹی اور یمنٰی علی ٹی ان کے شو اسٹاپرز تھے جس کے بعد ”ایورتھین بائے سمر “نے اپنی تخلیقات ”آشنا “پیش کیں ،معروف اداکارہ عروہ حسین ان کی شوسٹا پر تھیں ۔

حارث شکیل نے اپنا عروسی انتخاب ”خواب دیدہ “کے نام سے پیش کیا ،حرامانی نے ان کا شو سٹاپر جوڑا پیش کیا اور ریمپ پران کا خوب صورت انداز سب کو بھایا۔محسن نویدرانجھا کے ”ایم این آر ڈیزائن اسٹوڈیو“ کی تخلیقات” ہےئر“ سے دوسرے روز کے دوسرے شوکا اختتام ہوا جس میں میرا خان نے بطور شو سٹاپر ریمپ پر واک کی ۔برائیڈل ویک کے آخری روز بھی نامور اور اُبھرتے ہوئے ڈیزائنرز کی جانب سے نئے عروسی رُجحانات کو یکجا کیا گیا ۔
اس شام کا آغاز ڈیزائنر ”نکی نینا “کی تخلیق ”کیٹلینا“ کی نمائش سے ہوا جو کیوبن آر کیٹکچر اور کلچر سے متاثر تھی ۔
اقراء عزیز اور یا سر حسین نے ان کے شواسٹاپرز زیب تن کئے ۔انس ابرار نے اپنی کولیکشن ”قوس وقزح“کے عنوان سے پیش کی ،اداکارہ نیلم منیر نے انس ابرار کے لئے بطور شوسٹاپر ریمپ پر واک کی ۔ڈیزائنر مرتضیٰ حسین کی کولیکشن ”میر “بھی پسند کی گئی ،احسن مینزوےئر کی نمائش سے تیسرے دن کے پہلے شو کا اختتام ہوا۔
آخری دن کے آخر ی شو کا آغاز معروف برائیڈل ڈیزائنر مہدی سے ہوا جنہوں نے اپنی کولیکشن ”گارڈن آف ایووبرائیڈل 2018-19ء “پیش کی ۔
منیب نواز نے اپنی تخلیقات” فرض کرو“ کے نام سے پیش کیں جو معروف مزاحیہ شاعر ابن انشاء کو خراج تحسین تھا ۔فلم ”پر واز ہے جنون“ کی ہیروئن ہانیہ عامر اور اُبھرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر نے منیب نواز کے شو اسٹا پر ز جوڑے پیش کئے ۔
کیٹیور کے بادشاہ ایچ ایس وائی کی خاص کو لیکشن ” شاہ“ کی نمائش سے برائیڈل ویک کا اختتام پر ہوا ۔یہ رنگا رنگ گرینڈ فینا لے ایچ ایس وائی اور ہیرس ٹوئڈہی برائیڈ س کے اشتراک سے پیش کیا گیا جس کے دوران معروف گلوکارہ زیب بنگش کی خصوصی پر فارمنس نے بھی رنگ جمایا ۔
معروف گلوکارہ ماور احسین ایچ ایس وائی کی شوا سٹاپر تھیں ۔برائیڈل کیٹیورویک 2018ء کی ڈائریکشن اور کوریو گرافی ونیزہ احمد علی کی تھی جنہوں نے کمال مہارت سے اپنا کام کیا ۔
ہےئر اینڈ میک اَپ نبیلہ( این پرو اور این جینٹس) کا تھا جبکہ حمنٰی عامر جیو لری پارٹنر تھیں ۔ایونٹ کی پبلک ریلیشنگ کی ذمہ داری ہم نیٹ ورک کی پبلک ریلیشنگ ٹیم نے خوب صورتی سے نبھائی ۔گیرینڈ فینا لے کے موقع پر صد ر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ایک نہایت خوش آئند حقیقت ہے کہ پاکستان میں ایسے شاندار کام ہورہے ہیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہیں ،انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ دُنیا کو بتایا جا سکے کہ ہم کسی بھی شعبے خصوصا آرٹ اور کلچر میں کسی سے پیچھے نہیں۔
پاکستان کی فیشن انڈسٹری ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے دُنیا بھر میں آج ہماری برائیڈل فیشن انڈسٹری کو سرا ہا جارہا ہے ۔ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر پیدا کیا جائے اور ہم برائیڈل کیٹیورویک اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

Browse More Articles of Other