Carrie Underwood

Carrie Underwood

کیری انڈر ووڈ

کوئین فوک میوزک ٹائم میگزین کی 100بااثر ترین شخصیات میں شامل

بدھ 29 اگست 2018

فو زیہ طارق بٹ
فوک میوزک کو فروغ دینے میں مغربی فنکاراؤں کو بھی نمایاں حصہ رہا ہے ۔ان میں ایک نام امریکی فوک گلوکارہ کیری انڈ رووڈ کا بھی ہے ۔فوک گلوکاری کے ساتھ ساتھ گیت نگاری میں بھی نام کمایا ۔امریکن آئیڈل سیزن فور 2004ء سے شہرت کی سیڑھی پر قدم رکھا ۔ان کا پہلا البم 2005ء میں ریلیز ہوا ۔یہ فوک میوزک کی تاریخ کا سب سے زیادہ کمائی کر نیوالا ڈیبیو البم بن گیا ۔

اس البم کے سنگل گانوں جیو سسمز ،ٹیک دی وہیل اور بیفورہی چیٹسز“بھی بے حد مقبول ہوئے ۔پچھلے 14سال کے دوران یہ البم بہترین فروخت کا ریکارڈ قائم کرچکا ہے ۔اس البم پر کیری انڈرووڈ نے تین گریمی ایوارڈ جیتنے کا کارنامہ انجام دیا جس میں بہترین نئی آرٹسٹ کا ایوارڈ بھی شامل ہے ۔ان کا دوسرا البم”کارنیول رائیڈ“دوسال بعد 2007ء میں ریلیز ہوا ۔

(جاری ہے)

یہ کسی بھی خاتون آرٹسٹ کا ابتدائی ہفتے میں کاروباری اعتبار سے کامیاب ترین بن گیا ۔اس البم پر دو گریمی ایوارڈ جیتے ۔ان کا تیسرا البم”پلے آن ‘2009ء میں مارکیٹ میں آیا جو کاروباری اعتبار سے کامیاب ترین البم ثابت ہوا جس کے سنگل گانے ”کو بوائے کیسا نووا“کو بے حد شہرت ملی۔ انڈرووڈ کا چوتھا البم ”بلون آوے“پر انہیں دوسر ی مرتبہ گریمی ایوارڈ اور دوسری خاتون فوک گلوکارہ بن گئیں جن کے البم نے سب سے زیادہ فروخت ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ۔
ان کا کمپلٹیشن البم 2014ء میوزک چارٹ اور فروخت کے اعتبار سے بھی کامیاب البم تھا جس پر انہیں گریمی ایوارڈ سے نواز ا گیا ۔کیری انڈرووڈ کا پانچویں البم بھی کاروباری اعتبار سے کامیاب رہا ۔ان کے تمام پانچوں سٹوڈیو البمز بل بورڈ200پر نمبر ون یا نمبر ٹو پوزیشن پر فائز ہوئے ۔انہیں ہر قسم کے میوزک کی کامیاب ترین آرٹسٹ کہا جاتا ہے ۔ ان کے دنیا بھر میں 65ملین البم فروخت ہو چکے ہیں ۔
بل بورڈ کنٹری میوزک نے انہیں فوک میوزک کی ملکہ کے خطاب سے بھی نوازا ۔ٹائم میگزین نے انہیں 2014ء کی 100بااثر ترین شخصیات میں سے ایک قرار دیا ۔انہیں نہ صرف اکیسویں صدی کی بااثر ترین فوک گلوکارہ کہا جاتا ہے بلکہ 2014ء کی بااثر ترین لوگوں میں شامل کیا گیا ہے ۔انڈرووڈ کو ریا ز ڈ یجٹل کی سنگل رینکنگ میں آل ٹائم کنٹری آرٹسٹ کی ٹاپ درجہ بندی اور ہائیسٹ سر ٹیفائی کنٹری آرٹسٹ قرار دیا گیا ہے ۔
نئی صدی کی واحد سولو کنٹری آرٹسٹ ہیں جن کا ڈیبیوالبم بل بورڈ ہاٹ 100پر نمبر ون پوزیشن پر فائز ہوا ۔کٹر عیسائی اور جانوروں کے حقوق کی زبر دست چیمپئن ہیں ۔13سال کی عمر میں گوشت خوری چھوڑ دی تھی ۔انہیں پیٹا کے کرائے گئے سروے میں دو مرتبہ ”دنیا کی پر کشش سبزی خور خاتون “کے خطاب سے نواز ا گیاتھا۔ انہیں کھیلوں میں بھی گہری دلچسپی ہے ۔
سالانہ سٹی آف ہو پ سلیبر ٹی سافٹ بال ٹور نامنٹ میں کئی سال تک حصہ کیا ۔”سیسیم سٹریٹ “بچوں کی ٹیلی وی سیریز سے شو بز میں قدم رکھا ۔فلم ”سیول سفر“سے ان کے کیر ئیر کی پہلی ٹی وی فلم تھی ۔اب تک کئی ٹی وی اور فیچر فلموں میں کام کیا ۔انکے کیرئیر پر نگاہ ڈالی جائے تو این ایچ ایل پلےئر مائیک فشر کے ساتھ انکی دوستی کے چرچے رہے ۔ان کی پہلی ملاقات 2008ء میں ایک کنسرٹ کے دوران ہوئی ۔
لگ بھگ ایک سال بعد دونوں نے رٹز کا رٹن لوڈ کیومیں 250افراد کی موجودگی میں شادی کرلی ۔2015ء میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔رواں ماہ ان کی طرف سے دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان سامنے آچکا ہے ۔معروف میگزین ”ہاکی نیوز “کی طرف سے انہیں 100بااثر افراد کی سالانہ فہرست میں شامل کیا گیا جو آئس ہاکی میں نمایاں اثر ونفوذرکھتے ہیں ۔اس فہرست میں کیری انڈر ووڈ کو 85ویں پوزیشن پر فائزکیاگیا ۔
ایک محتاط انداز ے کے تحت کیری انڈرووڈ کے اثاثوں کا تخمینہ 166ملین ڈالر لگایاجاتا ہے ۔2014ء میں 83ملین ڈالر کمائی کے ساتھ سب سے آگے تھیں ۔2010ء میں کیری انڈرووڈ نے اپنے شوہر کے ساتھ ملکر اٹاوہ میں 11ایکڑ پر مشتمل منشن خریدا ۔بعد ازاں اسے 2.2ملین میں فروخت کیلئے اخباری اشتہار بھی دیاگیا ۔جنوری 2014ء میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ میں کہاگیا کہ انڈرووڈ 2013ء میں سب سے زیادہ کمائی کرینوالی گلوکارہ ہیں ۔
اس سا ل ان کی کمائی 31ملین ڈالر بتائی گئی جو امریکن آئیڈل کے حجز ماریہ کیری ،نکی منجی اور کینتھ اربن تینوں کی مشترکہ کمائی سے زیادہ تھی ۔کیری انڈرووڈ کا پہلا میوزک البم ”ان سائیدیور “سنگل البم بل بورڈ 100پر نمبرون پوزیشن پر فائز ہوا ۔تب سے فوک گلوکارہ نے پچھلے مڑکر کبھی نہیں دیکھا ۔امریکن آئیڈل سیزن فورکیری انڈرووڈ کے کیرئیر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔
اس سیزن کو جیت کر نہ صرف ایک ملین ڈالر کی انعامی رقم جیتی بلکہ ریکارڈ نگ البم کے ساتھ ایک سال تک پرائیویٹ جیٹ طیارے میں سفر کی سہولیت بھی حاصل کی ۔ اس سیزن کی کامیابی نے انہیں معروف فوک سنگر اربن کینتھ اور ماریہ کیری کی صف میں لاکھڑا کیا ۔فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی ان کے پر ستاروں کے ساتھ نہ صرف ہمہ وقت رابطے میں رہتی ہیں بلکہ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی معلومات شےئر کرتی ہیں ۔
فیس بک اور ٹو ئٹر پر ان کا شمار ٹاپ ٹین مقبول ترین فنکاراؤں میں ہوتا ہے ۔ان کے اب تک ریلیز ہو نیوالے تمام البم کروڑوں کی تعداد میں فروخت کا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں ۔گیت نگاری میں انڈرووڈ ایک معتبر نام ہیں ۔ان کے تحریر کردہ نغمے ان کی ذاتی زندگی اور اردگرد کے ماحول سے متاثر ہو کر لکھے گئے ۔ان کا کار نیول ٹو ربھی ستاروں کی حاضری کے اعتبار سے کامیاب رہا ۔
اس ٹور کے دوران لگ بھگ 1.2ملین مداحوں نے شرکت کی ۔اس البم نے فیورٹ کنٹری البم ایوارڈ بھی جیتا ۔2006ء میں انڈرووڈ کے پہلا انٹر نیشنل ایوارڈ ”فیمیل ووکلسٹ آف دی ائر “ کا ایوارڈ جیتا ۔44ویں اکیڈمی آف کنٹری میوزک کے 2009ء ایڈیشن کے موقع پر انہیں چار مختلف کییگر یز میں نامزد گی ملی ۔شوبز کے افق پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی کیری انڈرووڈ کیلئے پچھلا سال خاصا منحوس ثابت ہوا۔
اچانک گرنے سے ان کی کلائی کی ہڈی ٹوٹ گئی اور چہرے پر بھی گہری چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے انہیں کئی ماہ عوام سے دور رہنا پڑا۔شوبز میں انکی واپسی جنوری 2018ء میں ایک پروموشنل دوگانے ”دی چیمپئن “سے ہوئی ۔آرٹس ایجوکیشن کی بھی زبردست پروموٹر ہیں ۔انسانی بھلائی کے کاموں میں بھی وہ سب سے آگے دکھائی دیتی ہیں ۔بچوں کیلئے ایجوکیشن فاؤنڈیشن بھی قائم کررکھی ہے جہاں ان کیلئے مفت تعلیم کا بندوبست کیاجاتاہے ۔

Browse More Articles of Hollywood