وفاقی اور صوبائی حکومتیں مالی مسائل بھی حل نہیں کر سکتی ہیں تو پھر قومی کھیل پر پابندی عائد کر دی جائے ‘شہناز شیخ

پیر 19 جنوری 2015 11:58

وفاقی اور صوبائی حکومتیں مالی مسائل بھی حل نہیں کر سکتی ہیں تو پھر قومی کھیل پر پابندی عائد کر دی جائے ‘شہناز شیخ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پاکستانی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مالی مسائل بھی حل نہیں کر سکتی ہیں تو پھر قومی کھیل پر پابندی عائد کر دی جائے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم پہلے ہی مالی مسائل کی وجہ سے غیر ملکی دورہ نہیں کررہی ہے اور دہشت گردی کے واقعات کے باعث دوسرے ملکوں کی ٹیمیں پاکستان نہیں آ رہی ہیں ایسے میں اہم ٹور نامنٹ اور سیریز کے ا لتواء سے قومی ٹیم کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

ٹیم اس سے قبل ورلڈ کپ، کامن ویلتھ گیمز اور کوریا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے نہیں جاسکی ، ان حالات میں پاکستانی کھلاڑی یورپی ٹیموں کیخلاف کس طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ قومی ایونٹ میں شرکت سے کھلاڑیوں کو فٹنس تو حاصل ہوسکتی ہے مگر بڑے مقابلوں کا تجربہ حاصل ہوسکتا اور نہ ہی ٹیم آ فیشلز اپنے پلان پر توجہ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اور کوچز معاوضے سے محروم ہیں، اس لئے کھلاڑی تو غیر ملکی لیگ کھیلنے کے لئے جاسکتے ہیں مگر کوچز اپنا گھر کس طرح چلاسکتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی کھیل ہاکی کو بچانے کے لئے آ گے آ ئے اور اس میں بہتری کے لئے اپناکردار ادا کریں۔

وقت اشاعت : 19/01/2015 - 11:58:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :