الطاف بھائی کے بغیر ایم کیوایم کا تصور بھی نہیں کر سکتے‘الطاف بھائی غریبوں مظلوموں اور غریبوں کیلئے امید کی کرن ہیں‘ایم کیوایم امن پسند جماعت ہے ‘قومی میڈیا پر پروپگنڈہ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے ‘پرزور مذمت کرتے ہیں

ایم کیوایم مظفرآباد زون کے رکن ڈسٹر کٹ کمیٹی بابر خان اخونزادہ کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 30 مارچ 2015 14:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ایم کیوایم مظفرآباد زون کے رکن ڈسٹر کٹ کمیٹی بابر خان اخونزادہ نے کہا ہے کہ الطاف بھائی کے بغیر ایم کیوایم کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔الطاف بھائی غریبوں مظلوموں اور غریبوں کیلئے امید کی کرن ہیں ۔ایم کیوایم ایک امن پسند جماعت ہے قومی میڈیا پر کیا جانے والے پروپگنڈہ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سنٹرل پر یس کلب مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے خلاف ساز اور پرو پگنڈہ ملک کے غریب عوام کے خلاف ،انہیں حقوق سے محروم کرنے اور جاگیرداروں اور وڈیروں کو دوام بخشنے کیلئے کیا جارہا ہے ۔الطاف باھی ایک نڈر ،بے باک اور دلیر لیڈر ہیں ۔

(جاری ہے)

الطاف بھائی نے اپنی ساری زندگی خدمت خلق میں گزاری ہے ۔ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے غریب اور مڈل کلا س لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیجا ۔

ہم ان کی قیادت میں تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔الطاف بھائی نے قیادت سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لیکر کارکنوں پر احسان عظیم کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرپور الیکشن میں کوئی سونامی نہیں آیا ہے بیر سٹر ذاتی حیثیت سے جیتا ہے تحریک انصاف کو کوئی ووٹ نہیں پڑے ۔ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ ضمنی الیکشن نظریات نہیں مفادات کی گیم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پورے آزادکشمیر میں تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ان شاء اللہ آئندہ انتخابات میں اپنی بھرپور طاقت کا مظاہر ہ کریں گے ہمارے ساتھ مخلص ،بے باک اور غیرت مند غریب لوگوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے جو کہ آئندہ الیکشن میں قائد تحریک کے سپاہی کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیتے ہوئے پورے آزادکشمیر میں اپنا لوہا منوائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :