تین غیر ملکی ریسلرز ریسلنگ مقابلوں کی پروموشن تقریب میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے

ہفتہ 15 اپریل 2017 13:06

تین غیر ملکی ریسلرز ریسلنگ مقابلوں کی پروموشن تقریب میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اپریل ۔2017ئ)پاکستان میں فری سٹائل ریسلنگ مقابلوں کی پروموشن تقریب میں شرکت کیلئے 3 غیر ملکی ریسلر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غیرملکی ریسلرز میں بادشاہ خان،بمبی کلر اور ٹائنی آئرن آج لاہور پہنچے ہیں۔تینوں ریسلرز فری سٹائل ریسلنگ کے مقابلے جو کہ 15 سے 20 مئی تک ہونگے کی پروموشن تقریب میں شرکت کریں گے۔اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں ہونیوالے مقابلوں میں 18 ممالک کے25 پہلوان مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

وقت اشاعت : 15/04/2017 - 13:06:06