مردان یونیورسٹی میں مشال کے قتل پر شعیب ملک کا پیغام سامنے آگیا

ہفتہ 15 اپریل 2017 14:36

مردان یونیورسٹی میں مشال کے قتل پر شعیب ملک کا پیغام سامنے آگیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اپریل ۔2017ئ)مردان کی عبد الولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشال خان کے قتل کی خبرپر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں ،فاسٹ باﺅلر حسن علی نے مشال کے قتل پر دکھ بھرا پیغام بھیجا توقومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے بھی رہا نہ گیااور انہوں نے بھی مشال کے قاتل پر قرآن مجید کی آیت کا حوالہ دے دیا ۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشال کے قتل پر شعیب ملک نے قر آن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”جس کسی نے ایک انسان کو قتل کیا ،اس نے تمام انسانیت کو قتل کیا اور جس نے ایک زندگی بچائی اس نے تمام انسانیت کو بچا یا “۔سٹار کرکٹر کی جانب سے اس پیغام پر سوشل میڈ یا صارفین نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔
وقت اشاعت : 15/04/2017 - 14:36:06