ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کیلئے ”لاجواب “‘ تحفہ بھیج دیا

اتوار 16 اپریل 2017 15:33

ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کیلئے ”لاجواب “‘ تحفہ بھیج دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اپریل ۔2017ئ) آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کے پوری دنیا میں لاکھوں مداح موجود ہیں اور پاکستان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کرکٹر بھی ان کی بے پناہ عزت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی سابق پاکستانی کپتان کے ”سحر“ سے بچ نہ سکے اور انہوں نے آفریدی کو اپنی شرٹ تحفے کے طورپر بھیجی ہے جس پر شرٹ کا نمبر 18 اور ویرات کوہلی کا نام درج ہے جبکہ اس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنے دستخط کئے ہیں، کوہلی نے شرٹ تحفے میں دینے کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ ”آپ کے خلاف کھیلناہمیشہ باعث اعزاز رہا“۔

وقت اشاعت : 16/04/2017 - 15:33:23