پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلی کامیابی حاصل کرلی

گرین شرٹس نے رینڈوک ہاکی کلب کے خلاف پہلا پریکٹس میچ کھیلا ، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-6 سے کامیابی حاصل کی

بدھ 19 اپریل 2017 20:33

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلی کامیابی حاصل کرلی
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلی کامیابی حاصل کرلی۔قومی جونیئر ہاکی ٹیم آسٹریلیا میں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کھیلنے کیلیے موجود ہے، گرین شرٹس نے رینڈوک ہاکی کلب کے خلاف پہلا پریکٹس میچ کھیلا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-6 سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے نوید عالم اور خیر اللہ نے 2,2 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا جب کہ عبداللہ بابر اور غضنفر علی نے ایک ایک گول کیا۔قومی ٹیم 19 سے 29 اپریل تک آسٹریلیا کی نیشنل انڈر 28 چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی اور آسٹریلیا میں چار ماہ قیام کے دوران کھلاڑی مختلف کلبز کی جانب سے ٹریننگ پروگرامز اور میچز میں حصہ لیں گے۔۔
وقت اشاعت : 19/04/2017 - 20:33:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :