ہیری ریڈک ناپ برمنگھم سٹی فٹ بال کلب کے نئے مینجر مقرر ہو گئے

بدھ 19 اپریل 2017 20:36

ہیری ریڈک ناپ برمنگھم سٹی فٹ بال کلب کے نئے مینجر مقرر ہو گئے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) ہیری ریڈک ناپ برمنگھم برمنگھم سٹی فٹ بال کلب کے نئے مینجر مقرر ہو گئے۔ ہیری کو گائن فرانسو کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسو نے برٹن البائن کے ہاتھوں ٹیم کی شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ ہیری ریڈک نے اپنے بیان میں کہا کہ برمنگھم سٹی کلب اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے تاہم میں چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں، کوشش ہو گی کہ اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کروں۔ ۔
وقت اشاعت : 19/04/2017 - 20:36:14