ْنوویک جوکووچ اور رافیل نڈال مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اپ سیٹ شکست کے بعد باہر

جمعہ 21 اپریل 2017 11:12

مناکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے جبکہ انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا پری کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سپین کے البرٹ راموس نے انگلینڈ کے ٹاپ سیڈڈ اینڈی مرے کو 2-6، 6-2 اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا، سربیا کے نوویک جوکووچ نے سپین کے پابلو کارینو بسٹا کو 6-2، 4-6 اور 6-4 سے مات دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں سپین کے رافیل نڈال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے الیگزینڈر زویرو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یورا گوئے پابلو کیواس نے سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 11:12:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :