چین میں آسٹریلیا اور چینی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے فٹبال میچ کے ٹکٹ فروخت ہو گئے

جمعہ 21 اپریل 2017 14:13

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) آسٹریلین فٹبال لیگ (اے ایف ایل ) نے اعلان کیا ہے کہ مئی میں چین میں پہلے تاریخی میچ کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں ، توقع ہے کہ 14مئی کو شنگھائی کے جیانگ وانگ سٹیڈیم میں پورٹ ایڈیلیڈ پاور اور گولڈ کوسٹ سنز کے درمیان میچ میں 10ہزار سے زیادہ افراد شرکت کریں گے ،یہ میچ جو کہ اے ایف ایل ریگولر سیزن کے رائونڈ 8کے نو گیمز میں شامل ہو گا ، چین میں کھیلے جانیوالا پہلا مسابقتی آسی رولز فٹبال میچ ہوگا ،یہ میچ پوٹ ایڈیلیڈ کی چائنا تک رسائی کی زبردست کوششوں کا نقطہ عروج ہے جبکہ 2016ء کے سیزن کے دوران پاور کے کئی میچ چائنا سینٹر ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی ) پر ٹیلی کاسٹ کئے گئے ، میچ دیکھنے والا ہجوم آسٹریلیا سے سفر کرنیوالے شائقین ایشیائی علاقے کے شائقین اور چین کے نئے شائقین پر مشتمل ہو گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات اے ایف ایل کے فنانس افسر ٹریوس آئولڈ نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے ۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 14:13:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :