محمد عباس ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 226ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے

جمعہ 21 اپریل 2017 21:20

محمد عباس ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 226ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے
جمیکا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کر کے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کرنے کا اعزاز حاصل کیا، وہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 226ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے قائد مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے فاسٹ بائولر محمدعباس کو ٹیسٹ کیپ پہنائی، انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر وکٹ لیکر جاندار انٹری کی۔ واضح رہے کہ عباس نے 57 فرسٹ کلاس میچز میں 244 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 21:20:12