سابق انگلش فٹبالر یوگو 43 سال کی عمر میں چل بسے

جمعہ 21 اپریل 2017 23:50

سابق انگلش فٹبالر یوگو 43 سال کی عمر میں چل بسے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) سابق انگلش فٹبالر یوگو ایہوگو 43 سال کی عمر میں چل بسے۔ٹوٹنہم کے انڈر23 کوچ اورسابق انگلش فٹبالر یوگو ایہوگو 43 برس کی عمرمیں چل بسے وہ گزشتہ دن ٹریننگ ہیڈ کوارٹرز میں گر گئے تھے جس کے بعد ان کا اسپتال میں علاج جاری رہا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے جب کہ کلب نے ان کی موت کی تصدیق بھی کردی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے یوگو 2014 سے ٹوٹنہم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل تھے۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 23:50:36