محمد عامر نے 15سال پرانی ملکی تاریخ ایک بار پھر دہرا دی

اتوار 23 اپریل 2017 21:23

محمد عامر نے 15سال پرانی ملکی تاریخ ایک بار پھر دہرا دی
کنگسٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اپریل ۔2017ئ)قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے 15سال پرانی ملکی تاریخ ایک بار پھر دہرا دی ۔ 24سالہ محمد عامر نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز شینن گیبریئل کو بولڈ کرکے اننگز میں اپنی چھٹی وکٹ حاصل کی جس کے لیے انہیں 44رنز کی مار برداشت کرنی پڑی ، انہوں نے 6میں سے 4ویسٹ انڈیز بلے بازوں کو بولڈ کیا جوگزشتہ 15سال میں کسی بھی ملکی فاسٹ باﺅلر کی جانب سے پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 2002ءمیں سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کیخلاف لاہور ٹیسٹ میں 4کیوی بلے بازوں کو بولڈ کیا تھا ۔
وقت اشاعت : 23/04/2017 - 21:23:23