ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹاکے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا اعلان

پیر 24 اپریل 2017 14:22

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا نے ایف آرکوہاٹ میں چارکھیلوں کے مقابلوں کرانے کااعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مقابلے رواں ماہ کی 30 تاریخ سے ایف آرکوہاٹ کے مختلف علاقوں میں منعقد ہونگے۔ ایجنسی سپورٹس آفیسرساجد خان آفرید ی کے مطابق کرکٹ،والی بال،فٹ بال اورمارشل آرٹس مقابلوںکے لیے تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ ایونٹ کوہرلحاظ سے کامیاب بنایاجائے گا۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 14:22:43