سید ذاکر الہٰی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ، مشرق کلب نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 26 اپریل 2017 12:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء)راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سید ذاکر الہٰی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میںمشرق کلب نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، میونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں مشرق کلب راولپنڈی نے سانو لیو پر ڈ کلب رالپنڈی کو 2-0 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی،وقفے تک مشرق کلب کو 1-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں مشرق کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا، پہلے ہاف کے 21 ویں منٹ میں مشرق کلب کی طرف سے علی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 30 ویں منٹ میں حارث نے گول کرکے مقابلہ دگنا کرتے ہوئے مقابلہ2-0 گول کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا،اس موقع پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 12:14:52