مصباح الحق سب سے زیادہ چھکے لگانے والے ٹیسٹ کپتان بن گئے

بدھ 26 اپریل 2017 18:36

مصباح الحق سب سے زیادہ چھکے لگانے والے ٹیسٹ کپتان بن گئے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق ٹیسٹ کپتان کے طور پر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میں لگاتار 2 چھکے لگا کر نہ صرف ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا بلکہ ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، وہ اب تک ٹیسٹ کپتان کے طور پر سب سے زیادہ 69 سکسرز لگا چکے ہیں۔ مصباح الحق نے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 78 چھکے لگائے، وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بھی ہیں۔ یونس خان 70 چھکوں کے ساتھ پاکستانی بیٹسمینوں میں دوسرے جبکہ وسیم اکرم 57 سکسرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 18:36:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :