آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرائنگولر سیریز 12 مئی سے شروع ہوگی

جمعہ 28 اپریل 2017 13:23

ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرائنگولر سیریز 12 مئی سے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں شروع ہوگی۔ 24 مئی تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم چار میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

سیریز کا افتتاحی میچ آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان 12 مئی کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 14 مئی کو آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ، تیسرا 17 مئی کو بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ، چوتھا 19 مئی کو آئرلینڈ اور بنگلہ دیش، پانچواں 21 مئی کو آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ جبکہ چھٹا اور آخری میچ 24 مئی کو بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، تمام میچز ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 13:23:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :