ریکارڈ ساز یونس خان پر سری لنکن کپتان انجیلومیتھیوز نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:22

ریکارڈ ساز یونس خان پر سری لنکن کپتان انجیلومیتھیوز نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) ریکارڈ ساز یونس خان پر سری لنکن کپتان انجیلومیتھیوز نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے انجیلومیتھیوزنے پاکستانی بیٹسمین کو10 ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونس ناقابل یقین پلیئر ہیں، انہیں فراموش کرنا مشکل ہے ، وہ ٹیسٹ میں میری پہلی وکٹ بھی بنے، ان میں کچھ بہت خاص خوبیاں بھی ہیں، وہ انتہائی منکسر المزاج اور بہت اچھے انسان ہیں، میں ان سے بہت متاثر اور سنگ میل عبور کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میتھیوز نے 2015 کے پالی کیلی ٹیسٹ کا بھی ذکر کیا، جس میں یونس نے 171 ناٹ آؤٹ بناکر ٹیم کو 378 رنز کا ہدف عبور کرایا تھا، پاکستان نے وہ مقابلہ 7 وکٹ سے اپنے نام کرکے سیریز بھی جیت لی تھی۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 16:22:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :