رائل لندن ون ڈے کپ، وانڈر مرو کی 165رنز کی ناقابل شکست اننگز، سمرسیٹ نے سرے کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:25

رائل لندن ون ڈے کپ، وانڈر مرو کی 165رنز کی ناقابل شکست اننگز، سمرسیٹ نے سرے کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) رائل لندن ون ڈے کپ میں روئیلوف ونڈر مرو کی 165 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت سمرسیٹ نے سرے کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 291 رنز کا ہدف 43.5 اوورز میں 6 وکٹوں پر پورا کیا، 22 رنز پر آدھی ٹیم آئوٹ ہونے کے بعد وانڈر مرو اور ڈین ایلگر نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور چھٹی وکٹ میں 213 رنز کی اہم شراکت جوڑ کر میچ کا نقشہ بدل دیا، وانڈر مرو نے 165 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

(جاری ہے)

سرے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 290 رنز بنائے، بین فوکس 92 اور مارک سٹونمین 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، کریگ اوورٹن اور لیوس گریگوری نے 3، 3 وکٹیں لیں، جواب میں سمرسیٹ نے مطلوبہ ہدف 44ویں اوور کی پانچویں گیند پر 6 وکٹوں پر پورا کیا، وانڈر مرو 165 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ایلگر 68 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 19:25:05