ارجنٹائن ،کار ریلی کا آخری مرحلہ برطانوی کھلاڑی نے جیت لیا

اتوار 30 اپریل 2017 16:20

ارجنٹائن ،کار ریلی کا آخری مرحلہ برطانوی کھلاڑی نے جیت لیا
بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) ارجنٹائن میں جاری کار ریلی کا آخری مرحلہ برطانیہ کے ایوانز نے جیت لیا ہے۔ ارجنٹائن کار ریلی کے آخری مرحلے میں برطانیہ کے ایوانز کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

گرد آلود اور مشکل ٹریک پر انہوں نے آغاز سے ہی بہترین ڈرائیونگ کی اور ساتھی ڈرائیورز کو برتری لینے کا موقع نہ دیا۔ برطانوی ڈرائیور نے دو گھنٹے 53 منٹ اور پینتالیس اعشارئیہ سات سیکنڈز کے وقت سے مقررہ فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ کار ریلی میں دوسرا نمبر فِن لینڈ کے تھیری نویل اور تیسرا پرتگال کے اوٹ OTT نے حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 30/04/2017 - 16:20:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :