سابق بھارتی فٹبالر سانتو مترا 75برس کی عمر میںچل بسے

پیر 1 مئی 2017 14:25

سابق بھارتی فٹبالر سانتو مترا 75برس کی عمر میںچل بسے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2017ء) مشرقی بنگال کے سابق فٹبال کپتان سانتو مترا 75 برس کی عمر میں چل بسے۔کینسر میں مبتلا مشرقی بنگال کے سابق فٹبالر سانتو مترا کی موت آج صبح ہوئی وہ طویل عرصے سے اس بیماری کیخلاف جنگ لڑرہے تھے، انہوں نے اہلیہ اور بیٹی کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔

(جاری ہے)

فیملی ذرائع کے مطابق وہ 2009 سے گلے کے کینسر میں مبتلا تھے، انہوں نے 1965ء سے 1972ء کے درمیان ریاستی ٹیم کی نمائندگی کی، انہیں 1968ء کے میرڈیکا کپ کیلئے بھارتی سکواڈ میں بھی شامل کیاگیا تھا لیکن وہ کبھی ملک کی نمائندگی نہیں کرپائے تھے، وہ 2002ء کے ایشین گیمز کے دوران فٹبال پروجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائزرہے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/05/2017 - 14:25:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :