شاداب خان گزشتہ 8سال کے دوران ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے کم عمر ترین ملکی کھلاڑی بن گئے

پیر 1 مئی 2017 17:30

شاداب خان گزشتہ 8سال کے دوران ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے کم عمر ترین ملکی کھلاڑی بن گئے
بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2017ء) لیگ سپنر شاداب خان پاکستان کی جانب سے گزشتہ 8سال کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاداب خان 18سال اور 208دن کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والے پاکستان کے 227 ویں کرکٹر اور گزشتہ 8سال میں ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ، انہیں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران 10 ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے ریکارڈ ساز کرکٹر یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے پر قومی ٹیم کی کیپ دیکر اعزاز سے نوازا، وہ 4 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 10 جب کہ 3 ون ڈے میچز میں 5 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/05/2017 - 17:30:14