تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یونس خان 6 درجے تنزلی کا شکار ہو کر ٹاپ ٹین سے باہر

جمعہ 5 مئی 2017 21:35

تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یونس خان 6 درجے تنزلی کا شکار ہو کر ٹاپ ٹین سے باہر
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، بائولرز میں روندرا جدیجہ اور آل رائونڈرز میں شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، اظہرعلی 2 درجے ترقی پا کر 8ویں نمبر پر آ گئے، احمد شہزاد کی 4 درجے ترقی ہوئی ہے، یونس خان 6 درجے تنزلی کا شکار ہو کر ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، سرفراز اور اسدشفیق کی بھی تنزلی ہوئی ہے، بائولرز میں یاسرشاہ کی 2 درجے ترقی ہوئی ہے جبکہ محمدعباس 42 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 61ویں نمبر پر آ گئے۔

جمعہ کو آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اظہرعلی 2 سیڑھیاں چڑھ کر 10ویں سے آٹھویں نمبر پر آ گئے، پوائنٹس برابر ہونے کی وجہ سے ہاشم آملہ بھی اسی پوزیشن پر موجود ہیں، یونس خان اپنی اختتامی سیریز میں 6 درجہ تنزلی کے بعد 8 ویں سے 14 ویں نمبر پر چلے گئے، مصباح الحق بدستور ٹاپ 20 ٹونٹی کی فہرست میں شامل ہیں، ویسٹ انڈین بلے باز روسٹن چیز 21 درجے بہتری کیساتھ 49 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، احمد شہزاد 4 درجے ترقی کے ساتھ 62 ویں اور شائی ہوپ 19 درجے کی چھلانگ کے ساتھ 101 ویں نمبر پرآگئے ہیں، بابراعظم تنزلی کے بعد ٹاپ 100 سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بائولرز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 9 شکار کرنے والے یاسر شاہ 2 درجے ترقی کے ساتھ 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں، ویسٹ انڈیز کے شینن گیبریل 19 ویں، جیسن ہولڈر 40 ویں نمبر پر آ گئے، پاکستان کے محمدعباس نے 42 درجے کی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 61 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ آل رائونڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 05/05/2017 - 21:35:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :