سپاٹ فکسنگ کامعاملہ ہائیکورٹ گیاتوپی سی بی کیلئے مسائل کھڑے ہوجائیں گے :شعیب اختر

پیر 8 مئی 2017 12:05

سپاٹ فکسنگ کامعاملہ ہائیکورٹ گیاتوپی سی بی کیلئے مسائل کھڑے ہوجائیں گے :شعیب اختر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8مئی ۔2017ء)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خبر دار کیا ہے کہ اگر پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سامنے آنےوالے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کا معاملہ ہائیکورٹ میں گیاتو کرکٹ بورڈ کے لیے مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں کیوں کہ عدالت ٹھوس ثبوت مانگتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دنیا کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کوسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے ساتھ معاملہ افہام و تفہیم سے طے کرلیناچاہیے کیوں کہ اگر یہ کھلاڑی عدالت گئے توبہت کچھ کھل کرسامنے آجائے گا،پی سی بی کو اپنی اچھی لیگل ٹیم لے کر عدالت میں جانا ہوگا کیوں کہ اگر پی سی بی عدالت میں کچھ ثابت نہ کرسکی تو کرکٹ بورڈ کے لئے نیا مسئلہ کھڑا ہو جائے گا، عدالت ٹھوس ثبوت مانگتی ہے اور یہاں کاروائی بھی ثبوتوں کی بنیاد پرہی ہوتی ہے۔


وقت اشاعت : 08/05/2017 - 12:05:52