پاکستان میں جلد پی ایس اے کے مقابلے بحال ہوں گے، قمر زمان

پیر 8 مئی 2017 13:28

پاکستان میں جلد پی ایس اے کے مقابلے بحال ہوں گے، قمر زمان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء) پاکستان سکوائش فیڈریش کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) نے مراسلہ بھجوایاہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سکواش فیڈریشن سکیورٹی پلان بھجوائے تاکہ پاکستان میں دوبارہ پی ایس اے کے مقابلے بحال ہو سکیں۔ پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے پی ایس اے کے مقابلوں پر پابندی لگائی تھی جس پر پاکستان سکوائش فیڈریشن اور فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے پی ایس اے کو ایک مراسلہ بھجوایا تھا کہ پاکستان کھیلوں کے لحاظ سے محفوظ ملک ہے۔

یہاں پر دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کامیابی کے ساتھ ہو رہاہے اور اہم نے تین سال یہاں پر پی ایس کے مقابلوںکا کامیابی سے انعقاد کیا لہٰذا یہاں پر پی ایس اے سکواش کے مقابلے دوبارہ بحال کرے۔

(جاری ہے)

پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن نے پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے بھجوایاگیا مراسلہ پڑھنے کے بعد پاکستان سکوائش فیڈریشن کو مراسلہ بھجوایا کہ ہمیں پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے نہ ہونے کا بھی دکھ ہے ۔ پاکستان ہمیں سکیورٹی پلان بھجوائے تاکہ ہم ان پر چھان بین کے بعد فیصلہ کر کے پاکستان میں دوبارہ پی ایس اے کے مقابلے بحال کریں۔
وقت اشاعت : 08/05/2017 - 13:28:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :