ثانیہ مرزا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

منگل 9 مئی 2017 23:54

ثانیہ مرزا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں
میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2017ء) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں، مرزا اور یروسلاوا نے پری کوارٹرفائنل میں امریکا اور رومانوی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سپین میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میچ میں ثانیہ مرزا اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار یروسلاوا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کی کرسٹینا میکہالے اور ان کی رومانوی جوڑی دار مونیکا نیکولیسکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 7-5 سے ہرا کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 09/05/2017 - 23:54:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :