احمد شہزاد نجی مسائل کی وجہ سے تیسرے ٹیسٹ میں شریک نہ ہو سکے

بدھ 10 مئی 2017 23:01

احمد شہزاد نجی مسائل کی وجہ سے تیسرے ٹیسٹ میں شریک نہ ہو سکے
ڈومنیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) اوپنر احمد شہزاد نجی مسائل کی بناء پر تیسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکے۔احمد شہزاد کی سمندری آب و ہوا کی وجہ سے طبیعت ناساز ہے جب کہ ان کی والدہ بھی علیل ہیں اور ان کی کیموتھراپی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے اوپنر نے ٹیم منیجمنٹ سے وطن واپسی کیلئے درخواست کردی ہے۔واضح رہے کہ احمد شہزاد چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہیں اور قومی ٹیسٹ ٹیم میں سے میگا ایونٹ کیلئے منتخب کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد یہیں سے برمنگھم روانہ ہونا ہے۔
وقت اشاعت : 10/05/2017 - 23:01:11