ڈومینکا ٹیسٹ میں پاکستان کے 376رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 247رنز پر ڈھیر

پاکستان کو 129رنز کی برتری حاصل محمد حاصل محمد عباس نے ٹیسٹ کیریئر میں5وکٹیں حاصل کر لیں

ہفتہ 13 مئی 2017 23:29

ڈومینکا ٹیسٹ میں پاکستان کے 376رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 247رنز پر ڈھیر
ڈومینکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2017ء) ڈومینکا ٹیسٹ میں پاکستان کے 376رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 247رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ پاکستان کو 129رنز کی برتری حاصل محمد حاصل محمد عباس نے ٹیسٹ کیریئر میں5وکٹیں حاصل کر لیں۔

(جاری ہے)

ڈومینکا میں کھیلنے جانے والے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 247رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز 69کیرون پاؤل31بریتھویٹ اور شائی ہوپ29، 29اور ڈاؤرچ 20رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 46رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں۔ جوان کی ٹیسٹ کیرئر میں پہلی5وکٹیں ہیں یاسر شاہ نے 3محمدعامر اور اظہر علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی پاکستان کو سیریز میں 129رنز کی برتری حاصل ہے۔(علی)
وقت اشاعت : 13/05/2017 - 23:29:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :