ْلاہور: جواد احمد نے برابری کے نام سے اپنی سیاسی جماعتکی رجسٹریشن کے لئے درخواست دے دی

پیر 15 مئی 2017 23:14

ْلاہور: جواد احمد نے برابری کے نام سے اپنی سیاسی جماعتکی رجسٹریشن کے لئے درخواست دے دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد نے برابری کے نام سے اپنی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے درخواست دے دی ہے جبکہ الیکشن کمشن پنجاب نے یہ درخواست اسلام آباد بھجوا دی ہے جہاں سکروٹنی کمیٹی کی تجاویز کے بعد ان کی پارٹی کی رجسٹریشن کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لئے جواد احمد کو اسلام آباد طلب کیا جاسکتا ہے جبکہ متعلقہ محکموں سے کلئیر نس کے بعد جواد احمد کو برابری کے نام سے سیاسی جماعت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ جس کے لئے گلوکار جواد احمد کو پارٹی فنڈنگ کارکنوں کی تعداد اثاثہ جات کی تفصیلات سمیت دیگر کوائف کے حوالے سے دستاویزپیش کرنا ہونگی۔ اس سارے عمل میں ایک سال لگ سکتا ہے۔(اے ملک)
وقت اشاعت : 15/05/2017 - 23:14:44