پاک چائنہ فرینڈ شپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ ،ینگسسٹر کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 19 مئی 2017 21:26

پاک چائنہ فرینڈ شپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ ،ینگسسٹر کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پاک چائنہ فرینڈ شپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگسسٹر کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں ینگسسٹر کلب نے بولان کلب کو 5-4 پنلٹی ککس سے ہرا دیا، مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول نہ کر سکیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، جس میں ینگسسٹر کلب نے 5-4 پنلٹی ککس جیت لیا،(آج) ہفتے کو تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میںجموں کشمیر کا مقابلہ پی ٹی سی ایل یوتھ سے ہوگا،جبکہ سیمی فائنل مقابلے 22 مئی سے شروع ہونگے،میچ کمشنر کے فرائض شاہد صدیق جبکہ ریفری کے فرائض چمن خان نے انجام دیئے ، ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں اسلام آباد کی16 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں قائداعظم، پوپو کلب، مہران، ایلیٹ، القائم، بولان، برائٹ سٹار، ینگسسٹر، ایجوکیشن، آزاد جموں و کشمیر، پی ٹی سی ایل یوتھ، راوی، ہائی لینڈر، الفیصل، اسلام آباد اور روور کلب شامل تھیں۔

(جاری ہے)

جن میں سے آٹھ ٹیموںقائداعظم، مہران، بولان، ینگسسٹر،جموں و کشمیر، پی ٹی سی ایل یوتھ، ہائی لینڈر اور روور نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، ٹورنامنٹ میں یکم جنوری 1999ء کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے 35کھلاڑیوں کو اسلام آباد کی ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو اگست میں چین میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔،
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 21:26:34