تمیم اقبال نے ون ڈے کرکٹ میں اجے جدیجہ اور ڈیمن مارٹن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

جمعہ 19 مئی 2017 21:56

تمیم اقبال نے ون ڈے کرکٹ میں اجے جدیجہ اور ڈیمن مارٹن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا
ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اجے جدیجہ اور ڈیمن مارٹن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، تمیم نے آئرلینڈ میں جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز میں گزشتہ روز میزبان ٹیم کے خلاف میچ میں 47 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیمن مارٹن نے 5346 اور سابق بھارتی بلے باز اجے جدیجہ نے 5359 رنز بنا رکھے تھے جبکہ تمیم نے اب تک 168 میچز میں 5385 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 21:56:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :