عامر خان نے مریم نواز کو بھی باکسنگ کی تربیت فراہم کرنے کی پیش کش کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 مئی 2017 19:34

عامر خان نے مریم نواز کو بھی باکسنگ کی تربیت فراہم کرنے کی پیش کش کر دی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مئی2017ء) عامر خان نے مریم نواز کو بھی باکسنگ کی تربیت فراہم کرنے کی پیش کش کر دی ہے۔ تفصیلات کے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان لاہور پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

داتا دربار پر حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں سیاست میں بالکل کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ بختاور بھٹو ان کی اہلیہ کی دوست ہیں اس لیے انہیں باکسنگ کی تربیت فراہم کر رہا تھا۔ اگر وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز چاہیں تو انہیں بھی باکسنگ کی تربیت فراہم کر سکتا ہوں۔
وقت اشاعت : 20/05/2017 - 19:34:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :