پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے وائس پریزیڈنٹ کی زیر صدارت اجلاس

سال 2016کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ رپورٹ پیش،نئے عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایا گیا، آئندہ کے لائحہ عمل پر غور

پیر 22 مئی 2017 21:08

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے وائس پریزیڈنٹ کی زیر صدارت اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) پنجاب باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سال 2016کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ رپورٹ پیش کی گئی اور نئے عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایا گیااور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیاگیا اور اس سال 2017میں ہونے والے ٹورنامنٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں شارجہ اور ملائشیا میں ٹیم کی پارمنس کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیاگیا اور بیرون ممالک میں باسکٹ بال ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیاگیا۔

2017کے نئے شیڈول کے مطابق موجودہ اگست سری لنکااور ملائشیا میں و ویمن ٹیم دورہ کرے گی۔ دسمبر میںبائبل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام پاکستانی ٹیم فلپائن کا دورہ کرے گی اور جون میں رمضان کپ منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے چنائو عہداروں کے نئے انتخاب کے مطابق صدر عبدالجوادکمشنرپنجاب ریوینو، چیئرمین سید عدیل منظر،جنرل سیکرٹری اجمل طاہر، ٹرئزرکرنل ریٹائرڈ نسیم بٹ، وائس صدر ویلم مائکل، فیصل خان بہالپور یونیورسٹی،رزاق امان وٹو، پرویز یونس میڈیاکوآرڈینیٹر اینڈ سیکرٹری ریفری بورڈ محمداکرم، اور ممبران شہود الحسن،ارسلان طارق، سلامت،سید وسیم علی ، سفیررحمت، ایسویٹ سیکرٹری امتیاز الحسن ، عرفان فرانسیس، سلیکشن کمیٹی خرم شہزاد، عدنان مسزعائشہ، مسز رخسانہ گیلانی، ویمن ونگ، ڈاکٹرعاصمہ ڈار، مسز رخسانہ گیلانی، مسز عنبرین نسیم ، مس رسما بٹ اورمس جنت بٹ سمیت عہدیداران نامزد کردیے گئے ۔

وقت اشاعت : 22/05/2017 - 21:08:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :