چیمپئنز ٹرافی، فٹنس مسائل کے شکار عمر اکمل کی حارث سہیل کو ٹیم انتظامیہ نہ مانگ لیا

سلیکشن کمیٹی حارث سہیل، عمر امین اور آصف ذاکر کے نام پر غور کر رہی تھی ،مگر ٹیم مینجمنٹ نے حارث سہیل کو طلب کیا

منگل 23 مئی 2017 14:26

چیمپئنز ٹرافی، فٹنس مسائل کے شکار عمر اکمل کی حارث سہیل کو ٹیم انتظامیہ نہ مانگ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) ٹاپ آرڈر بلے باز عمر اکمل ایک کے بعد دوسرے فٹنس ٹیسٹ میں بھی ناکام ہو گئے۔ انہیں پاکستان واپس طلب کر لیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بلاوے اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے سلیکشن کی وضاحت بھی دے دی۔ عمر اکمل کی واپسی پر متبادل کھلاڑی کے طور پر تین کرکٹرز حارث سہیل، عمر امین اور آصف ذاکر کے نام گونجنے لگے، حتیٰ کہ تینوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اب ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ انگلینڈ میں مقیم ٹیم انتظامیہ نے آل راؤنڈر حارث سہیل کا نام فائنل کر دیا ہے۔ اٹھائیس سالہ حارث سہیل نے چار سال پہلے ویسٹ انڈیز کے دیس میں دونوں شارٹ فارمیٹس میں ڈیبیو کیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر نے بائیس ون ڈے میچوں میں سات سو چوہتر رنز سکور کیے ہیں، جس میں ان کی سات نصف سینچریز اور ایک نواسی رنز کی سپر اننگز بھی شاملcri ہے۔ ساتھ ہی نو وکٹیں بھی ان کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ بیس اوور کے چار میچوں میں حارث سہیل کے پینتالیس رنز بھی شامل ہیں۔ گھٹنوں کی انجری کے باعث انٹرنیشنل ارینا سے آؤٹ ہونے والے حارث سہیل کی ممکنہ واپسی 2 سال بعد ہو گی۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 14:26:54