مانچسٹر دھماکہ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اجلاس میں مانچسٹر دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارتی ٹیم کیلئے انگلینڈ میںبک کئے گئے ہوٹل، ان کے سفر کے روٹ اور پریکٹس سیشن کے مواقعوں پر سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا

منگل 23 مئی 2017 22:50

مانچسٹر دھماکہ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) بھارتی کر کٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مانچسٹر دھماکے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے،اجلاس میں مانچسٹر دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارتی ٹیم کیلئے انگلینڈ میںبک کئے گئے ہوٹل، ان کے سفر کے روٹ اور پریکٹس سیشن کے مواقعوں پر سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کیاہے کیونکہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی انگلینڈ میں ہی کھیلی جانی ہے اور بھارتی ٹیم کی چند دنوں میں روانگی بھی متوقع ہے۔

مانچسٹر دھماکے کے باعث دنیائے کرکٹ بھی تشویش میں مبتلا ہو گئی ہے کیونکہ چیمپینز ٹرافی کے آغاز میں صرف 8 دن ہی باقی رہ گئے ہیں جبکہ جن سٹیڈیمز میں میچ شیڈول ہیں وہ مانچسٹر شہر کے قریب ہی واقع ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی اجلاس اسی وجہ سے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مانچسٹر دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں بھارتی ٹیم کیلئے بک کئے گئے ہوٹل، ان کے سفر کے روٹ اور پریکٹس سیشن کے مواقعوں پر سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں گزشتہ روز امریکی گلوکارہ کے کنسرٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 22:50:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :