عمر اکمل کی ایک اور ڈانس وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

بدھ 24 مئی 2017 19:14

عمر اکمل کی ایک اور ڈانس وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈ سے باہر ہونے والے کرکٹر عمر اکمل کی نئی ڈانس وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے کرکٹر اسٹیج اداکارہ خوشبو کے ساتھ نجی محفل میں تھرکتے ہوئے کافی فٹ نظر آ ئے۔ ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا تا رہا۔

(جاری ہے)

عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پرچیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ سے آئوٹ کرتے ہوئے ان کی جگہ حارث سہیل کواسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ۔واضح رہے کہ عمراکمل متنازع معاملات پر خبروں میں آنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، ٹریفک وارڈنز کے ساتھ جھگڑا، گاڑی کی بغیر نمونہ نمبر پلیٹس پر کارروائی کے دوران ایکسائز عملہ سے تلخ کلامی کر چکے ہیں جبکہ اس سے قبل ان کی ایک ڈانس وڈیو بھی سامنے آ چکی ہے۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 19:14:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :