چیمپئنز ٹرافی، بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین وارم اپ میچ اتوار کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 27 مئی 2017 12:16

چیمپئنز ٹرافی، بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین وارم اپ میچ اتوار کو کھیلا جائے گا
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین وارم اپ میچ  اتوار کو لندن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیموں کے مابین وارم اپ میچز کھیلے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کل اتوار کو کینگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پرسوں پیر کو برمنگھم میں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 12:16:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :