لندن ، شہزادہ چارلس نے اوول گراؤنڈ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کردی

تقریب میں چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے والے ممالک کے سفیروں کیبھی شرکت، برائن لارا اور سنگا کارا کی خصوصی شرکت

ہفتہ 27 مئی 2017 13:36

لندن ، شہزادہ چارلس نے اوول گراؤنڈ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کردی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء)برطانوی شہزادہ چارلس نے لندن کی تاریخی کرکٹ گراؤنڈ اوول میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت چار جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔تفصیلات کیمطابق برطانوی شہزدہ چارلس نے لندن کی تاریخی کرکٹ گراؤنڈ اوول میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کی۔ تقریب میں چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے والے ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسٹار بیٹسمین برائن لارا اور سنگا کارا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اوول کے تاریخی میدان میں مقامی اسکولوں کے بچوں کے درمیان منی ٹی 20 چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے بھی کرائے گئے۔ شہزادہ چارلس نے میچ کے بعد بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ شہزادہ چارلس نے ایک بیٹ پر اپنے دستخط کر کے اسے چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کولن گویوز کے حوالے کیا۔ برطانیہ میں چیمئنز ٹرافی یکم جون سے شروع ہوگی اور ، فائنل اٹھارہ جون کو اوول کے میدان میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 13:36:24