اسلامک گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی کا پشاور پہنچنے پر پرتپاک استقبال

ہفتہ 27 مئی 2017 16:49

اسلامک گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی کا پشاور پہنچنے پر پرتپاک استقبال
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) اسلامک گیمزباکومیں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ اسد اقبال کا پشاور پہنچنے پر پرتپاک استقبال قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ تقریب کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس عادل سعید صافی ، انٹر نیشنل ایتھلیٹ و کوچ جعفر شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹریوتھ عزیز الله خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

اسد اقبال نے اسلامک سالیڈرٹی گیمز باکو 2017 میں پاکستان کیلئے ایتھلیٹکس ایونٹ کے 4x100 ریلے میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے میڈلز جیتنے پراسد اقبال کو مبارکباد دی ہے،انہوں نے کہا کہخیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ عمدہ کھیل پیش کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا اور میڈلز حاصل کئے ہیں،کھلاڑی اسی طرح محنت کر تے رہیں، حکومتخیبرپختونخوا سپورٹس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اورکھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرتی رہے گی،انہوں نے میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹ کو ایک لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 16:49:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :