نیا پرتھ سٹیڈیم آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ایشز ٹیسٹ کی میزبانی کی دوڑ سے باہر ہو گیا

پیر 29 مئی 2017 09:50

نیا پرتھ سٹیڈیم آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ایشز ٹیسٹ کی میزبانی کی دوڑ سے باہر ہو گیا
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) کرکٹ آسٹریلیا (سی ای) نے کہا ہے کہ نیا پرتھ سٹیڈیم رواں برس آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرے ایشز ٹیسٹ کی میزبانی کیلئے تیار نہیں ہو سکے گا۔ نئے پرتھ سٹیڈیم کی تعمیر میں تاخیر کے باعث آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 14 سے 18 دسمبر تک شیڈول تیسرا ایشز ٹیسٹ شہر کے تاریخی مقام واکا پر کھیلے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز 23 نومبر کو ہو گا، ایڈیلیڈ، میلبورن اور سڈنی بھی میزبانی میں شامل ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹرن آسٹریلیا حکومت اور آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے درمیان ملاقات کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔ سی اے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمز ستھرلینڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال 28 جنوری کو شیڈول پانچواں ون ڈے انٹرنیشنل میچ نئے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 09:50:15