30 واں آغا خان جیم خانہ رمضان کپ، ٹپال سی سی نی8 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی

پیر 29 مئی 2017 18:36

30 واں آغا خان جیم خانہ رمضان کپ، ٹپال سی سی نی8 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) آغا خان جیم خانہ گرائونڈ پر منعقد ہ 30 ویں آغا خان جیم خانہ T-20 رمضان فیسٹول کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 کے افتتاحی میچ میں ٹپال کرکٹ کلب نے میزبان آغا خان جیم خانہ کو8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قبل ازیں ٹورنامنٹ کا افتتاح ون ڈے کرکٹ کی پہلی ہٹ ٹرک بنا نے والے سابق ٹیسٹ فاسٹ بالر جلال الدین گیند کو ہٹ لگا کر کیا۔

اس موقع پر اعزازی سیکریٹری آغا خان جیم خانہ خالق پسنا نی، سینئر ممبر فنا نس AKG الا مین تریا نی، امین لاکھا نی (HBL) ، ایس ایس پی ملک مرتضیٰ، ملک افصل ایڈوکیٹ، کرکٹ کونیئر آغاخان جیم خانہ میر افضل بیگ، سابق کرکٹ کنو نیئر ذوالفقار پی خان، ممبر ان حامد خان ، عر فان سورانی، سلم نا در، صابر خان ، مینیجر آغا خان جیم خانہ الطا ف اسرانی، امین مرچنٹ (ٹپال) ، شوکت راجپو ت ، ظفر بیگ، و دیگر بھی موجو د تھے۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے افتتاح میچ میں ٹپال سی سی کے کپتان اویس احمد رحمانی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آغا خان جیم خانہ مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹیں کھو کر 170 رنز کا مجمو عہ ترتیب دیا۔ اوپنر سعود اسلام نے شاندار نصف سنچری 60 رنز میں 53 گیند کھیلیں اور 5 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا، تجر بہ کا ر سلمان ہدا نے 42 رنز کی باری میں 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 118 رنز بنے، جاوید منصو ر نے 28 میں 4 چوکے رسید کیے۔

علی مد ثر، رافع صفد ر اور یا سر حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جوابی بیٹنگ میں ٹپال کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 172 رنز 18.3 اوورز میں صرف وکٹوں کے خسارے پر حاصل کر لیا۔ اوپنر حافظ اسد بیگ نے انتہائی ذمہ دارنہ بیٹنگ کر تے ہوئی45 گیندوں پر 72 رنز کی نا قابل شکست اننگ میں 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے، شہر یا ر غنی نے 41 رنز عمد ہ باری میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگا یا دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کی 81 رنز کی شاندار میچ وننگ شراکت رہی۔

کپتان اویس رحمانی نے 28 رنز نات آئوٹ میں 4 چوکوں کا سہارا لیا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی SSP ملک مرتضی نے اسد بیگ کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ مذکورہ میچ کو امپائر وسیم الدین اور عرفان الدین نے سپر وائز کیا جبکہ آفیشل اسکورر سید عمران علی تھے۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 18:36:34