پاکستان،آئرلینڈ کے درمیان پہلا ہاکی ٹیسٹ 2-2 گولز سے برابر، علیم بلال اور علی شان نے گولز کئے

جمعہ 2 جون 2017 15:26

پاکستان،آئرلینڈ کے درمیان پہلا ہاکی ٹیسٹ 2-2 گولز سے برابر، علیم بلال اور علی شان نے گولز کئے
ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2017ء) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ہاکی ٹیسٹ میچ 2-2 گولز سے برابر رہا، علیم بلال اور علی شان نے گولز کئے، گرین شرٹس کو پہلے ہاف میں حریف ٹیم کے خلاف 2-1 گولز کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں آئرش ٹیم حاوی رہی اور اس نے ایک گول کر کے مقابلہ 2-2 گولز سے برابر کر دیا، دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ہاکی ٹیسٹ آج ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز کی تیاریوں کے سلسلے میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز کھیل رہی ہے، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ابتدائی ہاکی ٹیسٹ میچ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا، میچ کے نویں منٹ میں علیم بلال نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے گرین شرٹس کو برتری دلائی، 17ویں منٹ میں آئرلینڈ کے کونر ہارٹے نے شاندار گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، پہلا ہاف ختم ہونے سے دو منٹ قبل پاکستان کے علی شان نے گول کر کے ٹیم کو ایک مرتبہ پھر برتری دلا دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف میں آئرلینڈ کے جریمی ڈنکن نے گول کر کے مقابلہ 2-2 گولز سے برابر کر دیا، دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ہاکی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/06/2017 - 15:26:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :