بھارت کیخلاف میچ سے قبل ٹیم میٹنگ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم سرفراز نے حیران کن طور پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا: ذرائع کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 5 جون 2017 22:46

بھارت کیخلاف میچ سے قبل ٹیم میٹنگ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم سرفراز نے حیران کن طور پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا: ذرائع کا انکشاف
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2017ء) ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ سے قبل ٹیم میٹنگ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں چیمپنئز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں عبرت ناک شکست کے بعد اب تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میچ کے آغاز سے قبل ٹیم میٹنگ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تاہم سرفراز نے ٹاس جیت کر حیران کن طور پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ اس فیصلے پر سب ہی حیران تھے۔ جبکہ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کھلاڑیوں کیساتھ رویہ بھی درست نہیں ہے۔ مکی آرتھر نے سینئر کھلاڑیوں کو سرفراز احمد کو کسی بھی قسم کا مشورہ دینے سے روک رکھا ہے۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ صرف وہ سرفراز احمد کو مشورہ دیں گے۔


وقت اشاعت : 05/06/2017 - 22:46:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :