انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 6 جون 2017 22:47

انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا
کارڈف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جون ۔2017ء) انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میزبان انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں کھیلے گئے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ 310 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 223 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ولیمسن نے 87 رنز کی اننگ کھیلی۔
وقت اشاعت : 06/06/2017 - 22:47:45